وفاقی وزیر تجارت جام کمال سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو کی ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے تجارت جام کمال خان سے ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو جان لی کا چیو نے ملاقات کی جس دوران باہمی تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ترجمان وزارت تجارت کے مطابق ملاقات میں ہانگ کانگ کے سیکرٹری تجارت و اقتصادی ترقی الجر نن یاؤ اور پاکستانی قونصل جنرل ریاض احمد شیخ بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی تجارتی و اقتصادی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق اور سرمایہ کاری اور عوامی روابط بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹو نے بیلٹ اینڈ روڈ سمٹ میں جام کمال خان کے مؤثر خطاب کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔جام کمال خان نے خدمات، مالیات، ہوا بازی اور بزنس ٹو بزنس روابط میں تعاون بڑھانے پر زور دیا اور کیتھے پیسیفک کی پاکستان کے لیے پروازیں بحال کرنے کی تجویز بھی پیش کی ۔ انہوں نے کہا کہ بہتر فضائی روابط سے تجارت، سیاحت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔جام کمال نے چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ جان لی کا چیو کو دورۂ پاکستان کی دعوت بھی دی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *