پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر شزا فاطمہ نے وزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے سلسلے میں رات گئے وفاقی دارالحکومت کے مختلف پیٹرول پمپس کا اچانک دورہ کیا۔ شزا فاطمہ نے شہریوں سے رجسٹریشن اور فیول ریلیف کے حصول میں مسائل سے متعلق دریافت کیا جب کہ انہوں نے عوام کو درست رجسٹریشن کے حوالے سے آگاہی بھی شزا فاطمہ نے کہا کہ رجسٹریشن کا عمل صرف ایک بار ہی کیا جائے، دہرانے کی ضرورت نہیں۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے انتظامیہ کو تمام اہلیت رکھنے والے رجسٹرڈ شہریوں تک رعایت کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ وفاقی وزیر نے پمپس پر سستا پیٹرول دینے میں ٹال مٹول یا انکار کرنے والے عناصر کے خلاف سخت مانیٹرنگ کا حکم بھی دیا۔
