کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکا 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید

پاکستان نیوز پوائنٹ
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں پشاور روڈ پر پرانی پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں 57 افراد زخمی ہیں۔پولیس ذرائع نے کہا کہ دھماکے کے نتیجے میں 5 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید ہوگئے جب کہ دھماکے میں 57 افراد زخمی ہیں۔ترجمان ریسکیو 1122 خیبر پختونخوا بلال احمد فیضی نے کہا کہ پرانی پولیس لائن کے قریب دھماکے کے بعد ریسکیو 1122 کا سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے. زخمیوں کو موقع پر فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن کو مزید مؤثر بنانے کے لیے کرک اور ہنگو سے اضافی ایمبولینسز اور ریسکیو اہلکار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جائے وقوعہ پر جاری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن میں 20 ایمبولینسز، ریسکیو ویکلز، ریکوری وہیکل سمیت 60 سے زائد ریسکیو اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے کہا کہ پولیس لائنز کے احاطے میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا فتنہ الخوارج سے مقابلہ جاری ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد ایک خود کش حملہ آور نےسپیشل برانچ بلڈنگ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا، اب تک ایک دہشتگرد سنائپر مقابلے میں جہنم واصل ہوچکا ہے، آپریشن تاحال جاری ہےموصولہ اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 5 پولیس اہلکار اور 11 سویلین شہید ہوئے ہیں۔آئی جی پی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا. خیبرپختونخوا پولیس کے حوصلے بلند ہیں، دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔کوہاٹ پولیس لائنز مسجد پر دھماکے کے بعد 7 مسلح دہشتگردوں نے پولیس لائنز میں دراندازی کی، پولیس اور سی ٹی ڈی نے دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا، ابتدا میں دہشتگردوں کے اسنائپر کو جہنم واصل کر دیا گیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق خودکش بمبار اور سنائپر سمیت 6 دہشتگرد جہنم واصل ہو چکے ہیں.دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *