پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم آفس کے مطابق پاکستان کے 3 ارب ڈالر کے Dual Tranche یورو بونڈز لسٹنگ کی بھی تقریب رونمائی ہوئی ۔محمد شہباز شریف پاکستان کے پہلے وزیر اعظم ہیں جن کو لندن سٹاک ایکسچینج ٹریڈنگ اوپننگ کا اعزاز حاصل ہواوزیراعظم شہباز شریف کی مارکیٹ اوپن تقریب میں شرکت پاکستان اور لندن کے اہم مالیاتی اداروں کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط کا مظہر ہے۔لندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ شوئمر اورلندن اسٹاک ایکسچینج گروپ کے سینئر حکام نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔لندن اسٹاک ایکسچینج کی مارکیٹ اوپن تقریب پیٹرنوسٹر اسکوائر( Paternoster Square) میں واقع اس کے ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوتی ہے اور اس کے ذریعے لندن میں کاروباری دن کی ٹریڈنگ کا باقاعدہ آغاز ہوتا ہےوزیراعظم شہبازشریف نے لندن اسٹاک ایکس چینج کا دورہ کیا ۔وزیراعظم شہبازشریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان نے حالیہ برسوں میں معیشت کو مستحکم کرنے کیلئے بہت محنت کی ۔میکرواکنامک اشارئیےمسلسل بہتری کی جانب گامزن ہیں، 2ارب کے یوروبانڈ کا اجرا بہتری کی واضح مثال ہے،پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے درمیان معاہدے پر دستخط کیے ۔
