حوثیوں کا مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملہ سعودی اتحادی افواج

پاکستان نیوز پوائنٹ
حوثیوں کے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پرڈرون حملے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق متعلقہ حکام کی تحقیقات، شواہد اور حملے میں استعمال ہونے والے ڈرون کے ملبے کے تجزیے سے اس حملے کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل درآمد میں حوثی ملیشیا کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ حملے کے نتیجے میں بجلی کا ایک ٹرانسفارمر عارضی طور پر غیر فعال ہوا تاہم مجموعی طور پر بجلی کی ترسیل اور نیٹ ورک متاثر نہیں ہوا۔ترجمان کے مطابق مسجد نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنانا حوثی ملیشیا کی جانب سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ سمیت مقدس مقامات کو نشانہ بنانے کی کوششوں کا تسلسل اور دنیا بھر کے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات کو دانستہ طور پر مجروح کرنے کی اشتعال انگیز کارروائی ہے۔ سعودی اتحادی افواج نے حوثیوں کے 4 ڈرونز اور 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ترجمان کے مطابق حوثی باغیوں نے شہر خمیس مشیط پر داغے 4 ڈرونز اور جازان میں 2 بیلسٹک میزائلوں کو فضا میں ہی روک کر تباہ کر دیا گیا۔ اتحادی افواج نے واضح کیا ہے کہ حوثی ملیشیا کو باز رکھنے، حرمین شریفین کے تحفظ اور مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ میں زائرین کی سلامتی یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *