ایران ایک معاہدہ چاہتا ہے اور مجھے بھی ڈیل کرنا پسند ہےامریکی صدر

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کیلئے سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کوئی نہیں جانتا کہ ایران کو کون چلا رہا ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جنگ کو اب 8 ماہ ہو چکے ہیں، ایران کے رہنما مارے جا چکے ہیں، ان کے لیڈروں کا دوسرا گروپ بھی جا چکا، میرے خیال میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ کسی کو معلوم نہیں کہ اس ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو امریکی اور اسرائیلی حملے کے پہلے ہی روز 28 فروری کو ختم کیا گیا تھا، ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا منصب سنبھالا، تاہم وہ بھی حملے میں زخمی ہونے کے بعد سے منظرِ عام پر نہیں آئے۔قبل ازیں میری لینڈ روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ہم تیل کی ترسیل اس سطح پر کر رہے ہیں جو کہ جنگ سے پہلے کی سطح کے برابر ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی وزیر کہہ رہا ہے کہ ہماری کوئی معیشت نہیں ہے اور ہمارے پاس تیل بھی نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *