ریاست اور خیبرپختونخوا کا مسئلہ سیاست نہیں دہشتگردی ہے خواجہ آصف نے اعداد و شمار سامنے رکھ دیے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گورنر راج کے نفاذ میں کوئی رکاوٹ نہیں، تاہم ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اس آخری آپشن پر نہ جائیں۔
دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ دارالحکومت کو پی ٹی آئی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، طالبان کے ساتھ مل کر پی ٹی آئی کو اسلام آباد پر لشکر کشی نہیں کرنے دیں گے، اسلام آباد کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔گورنر راج لگنے سے پی ٹی آئی سیاسی شہید کہلائے گی یا نہیں، یہ تو وقت بتائے گا، اگر ایک شخص کی خوشی کے لیے ملک کا شیرازہ بکھیرنا چاہتے ہیں تو یہ قبول نہیں ہے۔کے پی حکومت کی لیڈر شپ سے خدانخواستہ علیحدگی کی توقع کی جا سکتی ہے، پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، پی ٹی آئی کے اپنے لوگ چاہتے ہیں کہ اس مسئلے کا کوئی حل نکلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *