سکیورٹی فورسز کی پختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں 11 دہشتگرد ہلاک

پاکستان نیوز پوائنٹ
سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع واشک میں کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگروں کو ہلاک اور 4 کو زخمی کر دیا۔سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی واشک کےعلاقے پلانتک میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی، دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو جدید ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے جدید اسلحہ ، گولہ بارود برآمد، 3 موبائل فونز اور 2 موٹر سائیکلیں بھی برآمد کر لی گئیں۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ہلاک دہشتگرد خوف و ہراس پھیلانے اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے میں ملوث تھے. آخری دہشتگرد کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گیدریں اثناء وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کامیاب کارروائیاں دہشتگردی کے خلاف ہمارے غیر متزلزل قومی عزم کا مظہر ہیں، دہشتگردی کے خلاف مشترکہ قومی عزم دراصل ملکی امن و سلامتی کا ضامن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے قربانیاں پیش کر رہے ہیں، قوم کو بہادر مسلح افواج پر فخر ہے جو دفاع وطن کیلئے ہر دم تیار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔علاوہ ازیں وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے والے سپوتوں پر فخر ہے. سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں قومی سلامتی کے تحفظ کے عزم کی عکاس ہیں،قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بھی واشک میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کی صلاحیتوں کی تعریف کی ہے۔سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کے عوام امن، ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں، بدامنی کیلئے کوئی جگہ نہیں ، دہشتگرد عوام کو خوفزدہ کرنے اور ترقیاتی ڈھانچے کو نقصان پہنچانے میں ناکام رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *