اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ سے ملاقات ہوئی، جس میں پاکستان اور برطانیہ نے دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیاترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برطانیہ کے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی و عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ملاقات میں علاقائی امن و استحکام کے لیے مذاکرات، سفارت کاری اور مسلسل روابط کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا جبکہ اسحاق ڈار نے علاقائی امن و استحکام کے لیے آر فور کے ساتھ برطانیہ، جرمنی، فرانس اور اٹلی کے تعمیری روابط کو بھی سراہا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *