اردن میں چرچ پر دہشت گردانہ حملے پاکستان کی شدید مذمت

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے اردن کے شہر کرک میں چرچ میں جنازےکے دوران دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں کا نقصان ہوا اور بہت سے افراد زخمی ہوئے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان برادر ملک اردن کی حکومت اور عوام بالخصوص سوگوار خاندانوں سے ان کے پیاروں کے نقصان پر دلی تعزیت کرتا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف اپنی جدوجہد میں برادر ملک اردن کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور دہشت گردی کی تمام اقسام اور مظاہر کی مذمت کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *