اوباما نے ٹرمپ کا ایران جنگ کا بیانیہ مسترد کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
سابق امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف جنگ سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مؤقف کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو جنگ کی اصل وجہ قرار دیا گیا، حالانکہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار موجود نہیں تھے۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدر نے متعدد غلط فیصلے کیے، جن میں سب سے اہم ایک غیر ضروری جنگ شروع کرنا تھا۔ ایسی جنگ شروع کی گئی جس کا کسی نے مطالبہ نہیں کیا تھا۔سابق امریکی صدر نے ٹرمپ انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران پر فتح کے اعلان کے سات ماہ بعد امریکی اتحادیوں اور فوجی اڈوں پر حملے ہوئے، امریکی شہری ہلاک اور زخمی ہوئے، جبکہ امریکی میزائلوں کے ذخائر بھی ختم ہو چکے ہیں۔اب ایران کو آبنائے ہرمز پر ویٹو پاور حاصل ہے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کے مطابق ایران جنگ کے معاشی اثرات عام شہریوں تک پہنچ رہے ہیں اور اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھنے کی ایک بڑی وجہ بھی یہی جنگ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *