بھارت سے جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر اس بار بھارت اور اسکی فوج نے تسلیم کیا: وزیر دفاع

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ ہم نے خود سے 5 گنا بڑے دشمن کو شکست دی جنگیں پہلے بھی ہوئیں لیکن کوئی نہ کوئی ابہام رہ جاتا تھا مگر یہ پہلی جنگ تھی جس میں کوئی ابہام نہیں،بھارت اوراسکی فوج نے تسلیم کیاکہ یہ پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ سیالکوٹ میں نجی یونیورسٹی کے سالانہ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 11 بار بھارتی شکست اور 70 بار بھارتی جہازوں کے گرنے کا کہہ چکے، خطے میں امن کیلیے فیلڈ مارشل سید عاصم منر کی قیادت میں کوششیں جاری ہیں۔پاکستان کی کوششوں سے ایران اورعرب ممالک کی دوری کم ہوئی، ہم نے اسلامی دنیا کو ایک راہ دکھائی۔ انہوں نے کہا کہ پرسوں مولانا سے اسمبلی میں ملاقات ہوئی تو محسوس ہو اکہ تھوڑا دم خم ہے، سیاسی زندگی میں بہت سے نشیب و فراز دیکھے، ہم نے سیاسی دور میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں،انتقامی سیاست کبھی بھی ملک کے مفاد میں نہیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہنرمند اورتعلیم یافتہ نوجوان ہی ملکی ترقی کے ضامن ہیں،ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلیے نوجوانوں کا بااختیار ہونا ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *