سہیل آفریدی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فوج کا ساتھ نہیں دیا ہر بار کہا سیاسی طور پر آپریشن افورڈ نہیں کرسکتا محسن نقوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے 149ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ اقبالؒ نے امتِ مسلمہ کو خودی، بیداری اور عمل کا لازوال پیغام دیا، جس پر آج عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری علم و فکر کی بے مثال میراث ہے، جو خودی، وقار اور قومی حمیت سے جڑی ہوئی ہے، علامہ اقبالؒ نے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک الگ ریاست کا تصور پیش کیا، جو چند سال میں حقیقت بن گیا۔ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں اور ایک مضبوط و فلاحی پاکستان کی بنیاد ہیں،انہوں نے اپنی شاعری کے ذریعے مسلمانوں میں خودی کا جذبہ بیدار کیا اور انہیں اپنے مقصد کا شعور دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ علامہ اقبالؒ کے نزدیک نوجوان قوم کا اصل سرمایہ ہیں، جو تاریخ بدلنے کی قوت رکھتے ہیں،اقبالؒ نے مسلمانوں کو احساس دلایا کہ غلامی تقدیر نہیں بلکہ ایک کمزوری ہے، جسے خودی اور عمل کے ذریعے بدلا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقبالؒ کی شاعری خودی، عمل اور فکر کا لازوال پیغام ہے، آج جب مسلمان تفرقے اور باہمی انتشار کا شکار ہیں تو اقبالؒ کا پیغامِ اتحاد اور خودی غیر معمولی اہمیت اختیار کر چکا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہمیں اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو علامہ اقبالؒ کی فکری تربیت کی روشنی میں استوار کرنے کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ ہمیں عہد کرنا چاہیے کہ اقبالؒ کے افکار کو اپنی قومی پالیسی اور اجتماعی طرزِ فکر کا حصہ بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *