AI اب رشتے بھی تلاش کرے گی شادی نہ ہو سکی تو پیسے واپس

پاکستان نیوز پوائنٹ
چین میں شادی کے خواہشمند افراد کے لیے ایک ڈیٹنگ ایپ نے ایسی منفرد پیشکش متعارف کرائی ہے جس نے سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل کرلی ہے، ایپ انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ اگر کوئی صارف تین سال کے اندر شادی کرنے میں کامیاب نہ ہوسکا تو اسے ادا کی گئی فیس واپس کردی جائے گیغیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ’لیانگپائی اے آئی‘ نامی اس ایپ کی سالانہ ممبرشپ فیس 2 ہزار چینی یوآن ہے، اس ایپ کو عام ڈیٹنگ پلیٹ فارمز سے مختلف انداز میں تیار کیا گیا ہے، جہاں صارفین کو ایک وقت میں صرف ایک ہی شخص سے رابطے کی سہولت دی جاتی ہے، تاکہ دونوں کو ایک دوسرے کو سمجھنے اور جاننے کا مناسب موقع مل سکے۔ایپ استعمال کرنے والے افراد کو ابتدا میں مصنوعی ذہانت کے ساتھ تقریباً 20 منٹ گفتگو کرنا ہوتی ہے، اس دوران اے آئی صارف کی تعلیم، ملازمت، دلچسپیوں، شخصیت اور مستقبل کے شریک حیات سے متعلق توقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرتی ہے۔ان معلومات کی بنیاد پر مصنوعی ذہانت صارف کے لیے موزوں رشتے تلاش کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے،رپورٹس کے مطابق اس ایپ پر اب تک 35 ہزار سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ اس کی کامیابی کی شرح تقریباً 9 فیصد بتائی گئی ہے۔یوں چین کی اس ڈیٹنگ ایپ نے رشتے تلاش کرنے کے روایتی طریقوں میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کے ساتھ ایک ایسا وعدہ بھی کیا ہے جو شادی کے خواہشمند افراد کے لیے خاصی دلچسپی کا باعث بن رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *