ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی ہوگئی فی تولہ سونا 4 لاکھ 10 ہزار سے کم ہوگیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی و مقامی بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید کمی آگئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 49 ڈالر کی بڑی نوعیت کی کمی سے 3ہزار 891ڈالر کی سطح پر آگئی جس کے بعد ملکی سطح پر بھی نرخ کم ہوئے۔مقامی بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4ہزار 900روپے کی کمی سے 4لاکھ 11ہزار 636روپے کی سطح پر آگئی. اسی طرح فی دس قیمت 4 ہزار 201 روپے کی کمی سے 3لاکھ 52ہزار 911روپے کی سطح پر آگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 111روپے کی کمی سے 5ہزار 467 روپے ہوگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 95روپے کی کمی سے 4ہزار 687روپے کی سطح پر آگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *