وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کا سنگ میل 100 ارب سے زائد قرض شہریوں میں تقسیم

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم اپنا گھر پروگرام کے تحت 100 ارب روپے سے زائد کے قرضے شہریوں کو ملنے کا سنگ میل عبور کرلیا گیا۔اسلام آباد میں وزیراطلاعات ونشریات عطاءاللہ تارڑ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ مرد مکان تعمیر کرتا ہے اور عورت اسے گھر بناتی ہے، کئی بہنیں ایسی ہیں جنہوں نے مکان تعمیر کیا اور اسے گھر بنایا انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنا گھرپروگرام کی کامیابی کیلئے کئی اجلاس منعقد کیے گئے، اپنا گھر پروگرام نے 100 ارب روپے سے زائد کے قرضے فراہم کرنے کا سنگ میل عبور کر لیا۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ آج کی تقریب میں پاکستان سے آئے ہوئے وہ غیور پاکستانی بھی موجود ہیں جنہوں نے وزیراعظم اپنا گھر اسکیم کے تحت اپنے گھر کا خواب پورا کیا۔عطا تارڑ نے کہا کہ ہمارے ہاں یہ تصور پایا جاتا تھا کہ مرد مکان تعمیر کرتا ہے جبکہ عورت اسے گھر بناتی ہے، ہماری کئی بہنیں ایسی ہیں جنہوں نے نہ صرف مکان تعمیر کیا بلکہ اسے ایک مکمل گھر کی شکل بھی دی۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آج کے اس پروگرام کا انعقاد سازگار ماحول اور موثر پالیسی کا نتیجہ ہے، وزیراعظم نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا، اس پروگرام کے تمام بینیفشریز، بینکرز، بلڈرز، ڈویلپرز اور اسٹیٹ ہبینک کے نمائندے آج یہاں موجود ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *