پاکستان نیوز پوائنٹ
ڈپٹی کمشنر لاہور محمد علی اعجاز نے دفعہ 144 میں 3 دن کی توسیع کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفیکشن کے مطابق عوامی امن و امان اور سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پابندی لگائی گئی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت 5 یا زائد افراد کے اجتماع اور جلوس پر پابندی ہو گی۔ شادی بیاہ، نمازِ جنازہ، تدفین اور عبادت گاہوں میں نماز کی ادائیگی پابندی سے مستثنیٰ ہو گی۔ سرکاری و نیم سرکاری فرائض اور عدالتی کارروائی پابندی سے مستثنیٰ قرار دیی گئی ہے۔ ڈی سی لاہور محمد علی اعجاز کا کہنا ہے کہ امن و امان اور شہریوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، حساس سیکیورٹی اطلاعات کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے یہ بھی کہا ہے کہ 3 روزہ پابندی کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہے




