آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر سے امریکا کے اعلیٰ سطحی وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، امریکا منرل ڈیولپمنٹ پر تعاون کا خواہاں ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی وفد کی قیادت سینئر بیورو آفیشل ایرک میئر نے کی، آرمی چیف عاصم منیر سے ملاقات میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم پر بات چیت ہوئی۔ایرک میئر نے کہا کہ امریکی انتظامیہ منرل ڈیولپمنٹ پر پاکستان سے تعاون کی خواہاں ہے، امریکی وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے دلچسپی کا بھی اظہار کیاآئی ایس پی آر نے جاری بیان میں بتایا کہ ملاقات میں عملی پیشرفت، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی. ملاقات میں حکومتی اور نجی شعبے میں شراکت داری بڑھانے پراتفاق ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *