اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین (UNRWA) کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا ہے اسرائیلی پارلیمنٹ کی منظوری کے بعد انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی ممکن ہو سکے گی اور مقبوضہ بیت المقدس میں ادارے کے دو دفاتر ضبط کیے جا سکتے ہیں۔ نئے قانون کے تحت اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کو پانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے بھی روکا جائے گا۔ اس اقدام پر انروا نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، حالانکہ یہ ادارہ مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال بھی انروا پر پابندی عائد کی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *