پاکستان نیوز پوائنٹ
اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط ‘اےکیوآئی’ 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔اسموگ کے باعث لاہور میں شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ جانے کی ہدایت کر دی گئی۔اسموگ مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق مشرق سے آنے والی ہواؤں کی زد میں آج اوسط ‘اےکیوآئی’ 195 سے 210 تک رہنے کا امکان ہے۔صبح کم درجہ حرارت کے باعث آلودہ ذرات زیادہ دیر فضا میں معلق رہیں گے، زیادہ فضائی آلودگی کی زد میں آنے والے علاقوں میں اینٹی اسموگ گنز استعمال کی جائیں گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا تھا کہ کاہنہ لاہور میں پہلی اسموگ گن کا استعمال کیا گیا جس سے فضائی آلودگی میں 70 فیصد کمی آئی اور ائیر کوالٹی انڈیکس 666 سے 170 اے کیو آئی تک گری۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا اسموگ گنز کا استعمال فضائی آلودگی سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں کیا جائے گا۔
