اسمگل شدہ ایندھن کی بڑی گرفتاری ایران نے غیر ملکی ٹینکر پر ہاتھ ڈال دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران نے مبینہ طور پر اسمگل شدہ ایندھن لے جانے والا غیر ملکی آئل ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق خلیج سے قبضے میں لیے گئے غیر ملکی آئل ٹینکر میں 40 لاکھ لیٹر اسمگل شدہ ایندھن موجود تھا۔رپورٹ کے مطابق آئل ٹینکر کو قبضے میں لینے کے بعد عملے کے 16 ارکان کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔ حکام نے عملے کے ارکان اور آئل ٹینکر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔ایرانی حکام نے گزشتہ ہفتے خلیج عمان میں بھی ایک غیر ملکی ٹینکر ضبط کرنے کی اطلاع دی تھی جس کے بارے میں کہا گیا تھا کہ وہ 6 ملین لیٹر اسمگل شدہ ڈیزل لے جا رہا تھا۔اس بحری جہاز کی بھی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *