پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے مالیاتی سال کی آخری مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی زیر صدارت ہوا، جس میں کمیٹی نے شرح سود کو موجودہ سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ۔ مرکزی بینک کے مطابق شرح سود 11۔5 فیصد پر برقرار رہے گی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطی کی صورتحال، تیل کی گرتی ہوئی قیمت اور بجٹ اقدامات کے اثرات کا بھی جائزہ لیا گیا، تیل کی قیمت میں اضافے کے باعث مہنگائی بڑھی ، مشرق وسطی کی صورتحال میں معیشت کیلئے نئے چیلنجز پیدا ہوئے،مانیٹری پالیسی کمیٹی نے معاشی اشاریوں اور جیوپولیٹیکل کا بھی جائزہ لیا۔
