اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے برقرار رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا. ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے. افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے. ایف پی سی سی آئی نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *