اسٹیٹ بینک کی پہلی خاتون گورنر شمشاد اختر انتقال کرگئیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پہلی خاتون گورنر ڈاکٹر شمشاد اختر انتقال کر گئیں۔ڈاکٹر شمشاد اختر کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کے باعث ہوا، وہ کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں تھیں جب انہیں دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔ 2 جنوری 2006 کو اسٹیٹ بینک کی 14ویں گورنر بننے والی ششماد اختر کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر کراچی میں ادا کی جائے گی۔شمشاد اختر پاکستان اسٹاک ایکسچینج بورڈ کی چیئر پرسن تھیں ، وہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ بان کی مون کی مشیر بھی رہ چکی ہیں ۔شمشاد اختر حیدر آباد میں پیدا ہوئیں، ابتدائی تعلیم کراچی اور اسلام آباد میں حاصل کی، پنجاب یونیورسٹی سے 1974 میں بی اے اکنامکس اور قائد اعظم یونیورسٹی سے ایم ایس سی اکنامکس کیا۔انہوں نے یونیورسٹی آف سسیکس سے 1977میں ڈیولپمنٹ اکنامکس میں ایم اے اور برطانیہ میں پیسلے کالج آف ٹیکنالوجی سے 1970 میں معاشیات میں ڈاکٹریٹ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *