الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق اپیل خارج

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی آئینی عدالت نے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کی مخصوص نشست کے تنازع سے متعلق اپیل خارج کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کی مخصوص نشست سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔سماعت کے دوران جے یو آئی کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جماعت نے مخصوص نشستوں کے لیے چار ناموں پر مشتمل فہرست جمع کرائی تھی، تاہم الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے لیے امیدواروں کی فہرست میں تبدیلی نہیں کر سکتا۔وکیل جے یو آئی کا کہنا تھا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک منفرد مقدمہ ہے، جماعت کا مؤقف ہے کہ صدف احسان ان کی امیدوار نہیں ہیں، لیکن انہیں بتایا جا رہا ہے کہ وہی جماعت کی امیدوار ہیں۔وکیل نے مزید کہا کہ اگر سیاسی جماعت کی جانب سے جمع کرائی گئی فہرست میں کوئی غلطی تھی تو اس کی تصحیح کے لیے جماعت سے رجوع کیا جا سکتا تھا۔وفاقی آئینی عدالت نے جے یو آئی کی اپیل مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا اور درخواست خارج کر دی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *