پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا اور اسرائیل نے ایران پر مزید حملے کر دیئے، تہران میں سرکاری اہداف پر وسیع پیمانے پر بمباری کی گئی۔خلیجی میڈیا کے مطابق تہران کے مغربی حصے میں دھماکے کی آواز سنی گئی، تہران کے آزادی ٹاور کے قریب بمباری سے کئی عمارتیں تباہ ہوگئیں، دھوئیں کے بادل میلوں دور سے دکھائی دیئے۔امریکی اور اسرائیلی فوج نے مہر آباد ہوائی اڈے کو بھی نشانہ بنایا، اسرائیل اور امریکی بمباری سے ایران میں شہید افراد کی تعداد تیرہ سو بتیس ہوگئی، شہدا میں ایک سو اٹھانوے خواتین، طبی عملے کے آٹھ ارکان بھی شامل ہیں، ایران نے اردون میں تھاڈ ڈیفنس سسٹم کا ریڈار تباہ کردیا۔لبنانی شہرالقوزح میں اسرائیلی حملے میں اقوام متحدہ کی امن فورس کے3 اہلکار زخمی ہوگئے، اقوام متحدہ کا کہنا ہے امن فورس کو نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔واضح رہے کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق اب تک 43 ایرانی جنگی جہازوں کو نقصان یا تباہ کیا جا چکا ہے، ایران میں 3 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
