پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا نے گوروک اور جزیرہ قشم میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے جبکہ ایران نے جوابی کارروائی میں کویت اور بحرین میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیاایرانی وزارت خارجہ نے امریکی حملے جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیے اور کہا کہ مزید کسی کشیدگی کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔ایران نے مزید کہا کہ بار بار جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکا کشیدگی کم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ غیر قانونی کارروائیوں اور مزید کسی کشیدگی کے نتائج کا ذمہ دار امریکا ہوگا۔دوسری طرف امریکی سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران کی طرف سے داغے گئے 7 میں سے 6 میزائل ناکارہ بنادیے گئے ہیں
