پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان جنرل حسین محبی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنی جنگی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے نئے ہتھیاروں اور مختلف اہداف کو نشانہ بنائے گا۔جنرل حسین محبی کے مطابق امریکی نئی جارحیت کی صورت میں ایران کا ردعمل پہلے سے مختلف ہوگا اور ایسے ہتھیار استعمال کیے جائیں گے جو دنیا کو حیران کردیں گے، جبکہ اس بار ان اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا جو پہلے حملوں میں محفوظ رہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطے میں ایرانی میزائلوں اور ڈرون حملوں سے متعدد امریکی فوجی اڈے ناکارہ ہوچکے ہیں اور امریکی فوجی و عسکری سازوسامان دیگر مقامات پر منتقل کردیا گیا ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے امریکا کے ساتھ کسی بھی قسم کے رابطے یا سفارتی سرگرمی میں شمولیت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پاسداران انقلاب ایران کا دفاعی اور عسکری ادارہ ہے اور سفارتی معاملات میں حصہ نہیں لیتا۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اپنی تاریخی اور ذلت آمیز شکست تسلیم کرنے کی ہمت نہیں رکھتا۔
