ایران پر بھرپور حملوں کی تیاری ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیں گے ٹرمپ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران پر بڑے حملے کا منصوبہ سعودی عرب، یو اے ای ، قطر اور ایران کی درخواست پر منسوخ کیا۔امریکی ٹی وی کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ خطے کے ممالک کی اپیل پر حملہ روکنے کا فیصلہ کیا، ایران پر حملہ ہوتا تو یہ دوسری جنگ عظیم کے بعد سب سے بڑا حملہ ہوتا۔امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ میں لوگوں کو مارنا نہیں چاہتا، میری ترجیح معاہدہ کرنا ہے۔ مشرقِ وسطی کے کئی اتحادی بھی فوجی کارروائی کے بجائے سفارتی حل کے حامی ہیں۔امریکی صدر نے کہا کہ آبنائے ہرمز پر معاہدہ موجود ہے اور ایٹمی ہتھیاروں کے خاتمے پر بھی معاہدہ ہوگا۔معاہدہ ہی بہتر راستہ ہے،مذاکرات ناکام ہوئے تو تنازع مزید بڑھ سکتاہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *