امریکی کمپنی کا پاکستان کے ساتھ ڈرونز خریداری کے معاہدے اور ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ

پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکی ڈرون ساز کمپنی ’پاور یو ایس‘ کے شریک بانی بریٹ ویلیکووچ نے پاکستان کے ساتھ ایک اہم مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے اور کمپنی کو ڈرونز کے ابتدائی آرڈر موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔بریٹ ویلیکووچ نے برطانوی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بدھ کے روز اس اہم معاہدے پر دستخط کیے گئے اور آرڈر موصول ہوا، تاہم سکیورٹی وجوہات اور معلومات کو خفیہ رکھنے کی پالیسی کے باعث انہوں نے ڈرون ٹیکنالوجی کی نوعیت یا معاہدے کی مالی قدر کی تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔بریٹ ویلیکووچ نے مزید کہا کہ اس تعاون کا مقصد امریکا اور پاکستان کی بہترین ٹیکنالوجی کو یکجا کرنا ہے اور کمپنی پاکستان میں بھی ٹیکنالوجی تیار کرنے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *