پاکستان نیوز پوائنٹ
تہران اور واشنگٹن میں معاہدے کے قریب پہنچنے اور پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر معطل کیے جانے کے بعد تیل کی قیمتیں کم ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق برینٹ خام تیل 98 اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی 89 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا ہے۔ایشیائی اور یورپی اسٹاک مارکیٹو ں میں تیزی آگئی، کورین کاسپی 6 فیصد سے زائد بڑھی جبکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ انڈیکس میں 2 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ایک موقع پر ہنڈریڈ انڈیکس 3 ہزار 896 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 68 ہزار 638 پوائنٹس تک دیکھا گیا۔جرمنی، برطانیہ اورفرانس کی شیئر مارکیٹ میں بھی 1 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔
