لبنان سمیت تمام محاذوں پر جنگ بندی کیلئے نئے مطالبات امریکا کے سامنے رکھ دیے ایران

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات پر کہا ہے کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے، ممکنہ معاہدے پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران اپنی ریڈ لائنز پر قائم ہے، جب حکام کسی نتیجے پر پہنچ جائیں گے تو حکومت باضابطہ اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایران معاہدے کے نکات کا جائزہ لے رہا ہے اور داخلی سطح پر مشاورت جاری ہے، جب تک تمام متعلقہ فریقین حتمی اتفاق رائے تک نہیں پہنچتے اس وقت تک معاہدے کو حتمی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ ترجمان نے کہا پاکستان اور قطر ثالثی کے عمل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں تاہم امریکہ کی حالیہ کارروائیوں اور اقدامات نے سفارتی عمل پر اثر ڈالا۔ اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران نے مجوزہ معاہدے کے مسودے کے بڑے حصے پر اتفاق کیا تھا لیکن امریکہ نے مذاکرات کے دوران بار بار اپنے مؤقف میں تبدیلی کی، تہران اپنی بنیادی ریڈ لائنز پر قائم ہے اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *