ایران پر اسرائیلی و امریکی حملے کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں10 فیصد اضافہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران پر اسرائیلی اور امریکی مشترکہ حملے کے بعد تیل کی عالمی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے بعد تیل کی عالمی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تیل کی عالمی قیمت 80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ ماہرین کا اندازہ ہے کہ بحران جاری رہا تو تیل کی عالمی قیمت 100 ڈالر فی بیرل تک پہنچ سکتی ہے۔ اس سال تیل کی عالمی قیمت پہلے ہی بڑھتے ہوئے 73 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *