ایران کے 92 فیصد میزائل گرا دیے گئے اسرائیلی فوج کا دعوی

پاکستان نیوز پوائنٹ
ایران، اسرائیل اور امریکہ کے درمیان جنگ کے چوتھے ہفتے میں داخل ہوتے ہی اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے جنگ کے آغاز سے اب تک ایرانی فورسز کی جانب سے فائر کیے گئے 400 میزائلوں میں سے 92 فیصد کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ اسرائیلی فوجی ترجمان نداف شوشانی نے بتایا کہ 28 فروری سے اب تک ایران نے 400 سے زائد بیلسٹک میزائل فائر کیے ۔ ہم نے روک تھام کی بہترین شرح حاصل کی ہے اور اس کی کامیابی کا تناسب تقریباً 92 فیصد رہا اور یہ صرف چار مقامات پر میزائل گرنے کے واقعات کے ساتھ ممکن ہوا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کل عراد اور دیمونا میں گرنے والے بیلسٹک میزائل ان بیلسٹک میزائلوں سے مختلف نہیں ہیں جنہیں ماضی میں روکا گیا اور جنہیں مستقبل میں بھی روک دیا جائے گا۔ ہفتے کی رات ایران کے دو میزائل حملوں نے عراد شہر اور اس کے قریب واقع دیمونا ، جہاں اسرائیلی جوہری تنصیب ہے، میں شدید نقصان پہنچایا اور 100 سے زیادہ افراد کو زخمی کردیا تھا۔ فضائی دفاعی نظام ان دو میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا جن کے براہِ راست لگنے سے رہائشی محلوں میں شدید نقصان ہوا۔ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظاموں کے بارے میں جانتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *