بامقصد بجٹ پیش کرینگے پیپلز پارٹی سے ملاقات بہت مثبت رہی وزیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سے آج کی ملاقات بہت مثبت رہی، 10 جون کو بامقصد بجٹ پیش کریں گے اسلام آباد مین صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےوفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ آج کی ہونے والی ملاقات بہت مثبت رہی، اس ہفتے کے آخر میں دوبارہ ملاقاتیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف، اتحادی اور سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنا ہے۔ وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے، انفورسمنٹ اور ٹیکس نیٹ وسیع کرکے ٹیکس وصولی میں بہتری لائی جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *