برطانیہ سیاسی پناہ کے بعد مستقل رہائش کیلئے 20 سال انتظار کی پالیسی تیار

پاکستان نیوز پوائنٹ
برطانیہ نے اسائلم پالیسی میں تبدیلیاں کردیں جس کے تحت سیاسی پناہ حاصل کرنے میں ناکام رہنے والوں کو فوری ملک سے باہر نکالاجائے گا ۔برطانیہ نے سياسی پناہ کی مدت 5 سال سے کم کر کے 30 ماہ اور مستقل رہائش کے ليے 5 سال کے بجائے 20 سال انتظار کی شرط رکھ دی۔سیاسی پناہ کے نظام میں بنیادی اصلاحات کا اعلان وزیر داخلہ شبانہ محمود نے پارلیمنٹ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پناہ حاصل کرنے والوں کو برطانیہ میں عارضی قیام کی اجازت ملے گی تاہم 5 کی بجائےڈھائی سال بعد پناہ کی حیثیت کا جائزہ لیا جائے گا، آبائی ملک کو محفوظ تصور کئے جانے کی صورت میں پناہ گزین کو واپس بھیج دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ پناہ کے طالب افراد صرف ایک اپیل کرسکیں گے جو رد ہونے کی صورت میں ملک بدر کیا جائے گا۔نئے قواعدکے بعد خاندانی زندگی کا حق صرف انہیں ملے گا جو قریبی عزیزوں کے ساتھ رہ رہے ہوں گے ۔ پناہ گزینوں کے لیے ہاؤسنگ اور ہفتہ وار الاؤنس کی بھی اب ضمانت نہیں ہوگی، سیاسی پناہ طلب کرنے والوں کو برطانیہ میں مستقل رہائش کےلیے 20 برس انتظار کرنا ہوگا۔یاد رہے کہ گزشتہ 4 برس میں 4 لاکھ افراد نے برطانیہ میں پناہ طلب کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *