بطورکمیٹی اراکین ہم نے 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا مگر کیس مقرر نہیں کیا گیا ججز کا چیف جسٹس کو خط

پاکستان نیوز پوائنٹ
سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ کر کمیٹی اجلاس کے منٹس کے رد میں اپنا مؤقف بیان کر دیا۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں دونوں ججوں نے کہا ہے کہ بطور کمیٹی اراکین ہم نے 26ویں ترمیم پر فل کورٹ کا فیصلہ کیا تھا لیکن کمیٹی فیصلے کی خلاف ورزی میں کیس مقرر نہیں کیا گیا تھا۔خط میں کہا گیا ہے کہ 31 اکتوبر 2024 کو بطور کمیٹی ہم نے فل کورٹ کا فیصلہ کیا اور کیس نہ لگنے پر 4 نومبر کو پھر خط لکھا۔منٹس کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ہمارے فیصلے پر چیف جسٹس کے لکھے دونوں نوٹس ہمیں نہیں دیے گئے. چیف جسٹس نے اپنا نوٹ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پڑھا حالانکہ جوڈیشل کمیشن اس معاملے پر مجاز فورم نہیں تھا۔دونوں ججوں نے کہا ہے کہ منٹس میں کہا گیا بینچ تشکیل کا معاملہ آئینی بینچ اورآئینی کمیٹی کو بھیجا گیا. اس وقت آئینی بینچ اور آئینی کمیٹی کا وجود ہی نہیں تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *