پاکستان نیوز پوائنٹ
بنوں میں سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سی ٹی ڈی بنوں اور مقامی پولیس نے نواز آباد تھانہ میریان کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا جو پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
