اسحاق ڈار 30 اگست کو ترکیہ میں اہم اجلاس میں شرکت کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پمز ہسپتال اسلام آباد کی نرسری میں پیش آنے والے دلخراش آتشزدگی کے واقعے پرافسوس کا اظہار کیا ہےسماجی رابطہ کے پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم نے کہا کہ میں اس دلخراش واقعے پر انتہائی افسردہ اور غمزدہ ہوں جس کے نتیجے میں 15 نومولود بچے جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی ہمدردیاں سوگوار والدین اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ معصوم بچے کو کھونے کے درد کو کم کرنے کے لیے کوئی الفاظ کافی نہیں، اللہ تعالیٰ اس ناقابلِ تصور مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندانوں کو صبر اور حوصلہ عطا فرمائے۔سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کے احکامات کے مطابق اس المناک واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے فوری اور جامع تحقیقات کی جائیں گی تاکہ ذمہ دار پائے جانے والے افراد کے خلاف سخت ترین کارروائی یقینی بنائی جاسکے۔بچوں کی حفاظت ہر حال میں اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *