پاکستان نیوز پوائنٹ
ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ مذاکرات شروع ہونے سے پہلے ہی دس نکاتی تجاویز کے تین اہم نکات کی خلاف ورزی ہو چکی ہے، جس سے اعتماد کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ایران کی فضائی حدود میں ڈرون کی دراندازی کی گئی، یورینیئم افزودگی کے حق کو تسلیم نہیں کیا گیا اور لبنان میں جنگ بندی کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔ ان کے مطابق یہ اقدامات کسی بھی سنجیدہ مذاکراتی عمل کے لیے نقصان دہ ہیں۔ محمد باقر قالیباف نے موجودہ صورتحال میں دو طرفہ جنگ بندی اور مذاکرات کو غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے حالات میں بامعنی بات چیت ممکن نہیں رہتی۔ لبنان میں اسرائیلی حملے جاری ہیں جہاں ایک ہی روز میں دو سو سے زائد افراد جاں بحق اور ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، جس نے خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔
