حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
حکومت نے مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرادیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کے بعد فی لٹر پٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 284 روپے 35 پیسے ہوگئی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔نئی قیمتوں کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے۔دوسری جانب عوام نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مستردکردیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *