پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کے شہداء ہمارا فخر ہیں۔دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہےنیشنل پولیس اکیڈمی میں سندھ پولیس کے ڈی ایس پیز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے موقع پر وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ نیشنل پولیس اکیڈمی کا پولیس افسران کی پیشہ ورانہ تربیت میں اہم کردار ہے، تربیت مکمل کرنے والے ڈی ایس پیز کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آپ نے انتہائی پیشہ ورانہ تربیت کا عمل مکمل کیا ہے، ڈی ایس پیز نے میدان عمل میں عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنی ہے اور پولیس پر عوام کے اعتماد کو مضبوط بنانا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشت گردی جیسے چیلنجز سے نمٹنے میں قانون نافذ کرنے والے ادارں کا کردار بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔ جرائم پیشہ افراد سے نمٹنے کے لیے سندھ پولیس دیگر اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امن و امان برقرار رکھنے میں سندھ پولیس کی بہادری، عزم اور لگن غیر متزلزل ہے۔
