پاکستان نیوز پوائنٹ
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں1117 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 19 ہزار654 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رجحان رہا تھا تاہم کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، انٹربینک میں 12 پیسے سستا ہونے کے بعد ڈالر کی قیمت 281 روپے 60 پیسے ہو گئی ہے۔
