سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہےسعودی عہدیدار

پاکستان نیوز پوائنٹ
سعودی عہدیدار نے کہا ہے کہ خطے میں کشیدگی سے متعلق سعودی عرب کے اصولی مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، سعودی عرب امریکا ایران تنازع کے پر امن حل کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے،سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔ سعودی عرب کے ایک اعلیٰ سطح کے عہدیدار نے امریکی میڈیا کی ان خبروں کی تردید کی جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مبینہ طور پر ریاض نے واشنگٹن پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے لیے دباؤ ڈالا ہے۔ سعودی ملکیت کے اخبار الشرق الاوسط میں شائع ہونے والے بیان میں سعودی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب اب بھی دونوں ممالک کے درمیان تنازع کے پُرامن حل کی کوششوں کی حمایت کر رہا ہے، یہ کوششیں مکالمے اور سفارتی ذرائع کے ذریعے آگے بڑھائی جارہی ہیں۔ سعودی عہدیدار نے کہا کہ سعودی عرب ایران کے خلاف اپنی فضائی حدود یا سرزمین کے استعمال کو مسترد کرتا ہے۔ عہدیدار نے بتایا کہ سعودی ولی عہد نے منگل کو ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلی فون پر بات کی، ولی عہد نے اس مؤقف کی توثیق کی کہ سعودی عرب ایران کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *