سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی

پاکستان نیوز پوائنٹ
سندھ ہائی کورٹ نے گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست نمٹا دی۔گورنر سندھ کے دفتر کو تالا لگانے کے خلاف دائر درخواست پر پرنسپل سیکریٹری گورنر ہائوس نے عمل درآمد رپورٹ عدالت میں پیش کر دی۔رپورٹ کے مطابق عدالتی حکم پر اویس قادر شاہ کو گورنر ہائوس میں تمام سہولتوں کے ساتھ رسائی دے دی ہے۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل سے سوال کیا کہ کیا عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے؟۔وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہو گیا ہے، قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس میں رسائی دے دی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *