پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ریکاڑد کیا گیا ہے. جہاں ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے جبکہ فی تولہ چاندی 100 روپے مہنگی ہوگئی۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخ کے مطابق 24 قیراط کا حامل ایک تولہ سونا 4 ہزار روپے اضافے سے 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے جبکہ فی 10 گرام سونا 3 ہزار 430 روپے اضافے سے 3 لاکھ 70 ہزار 144 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی فی 10 گرام قیمت 3 ہزار 145 روپے اضافے سے 3 لاکھ 39 ہزار 311 روپے تک پہنچ گئی۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا جہاں چاندی کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 6 ہزار 397 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 86 روپے اضافے سے 5 ہزار 484 روپے ریکارڈ کی گئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 40 ڈالر اضافے سے 4 ہزار 93 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 59.18 ڈالر فی اونس رہی جس میں ایک ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
