پاکستان نیوز پوائنٹ
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔ ہزاروں روپے کے یکمشت اضافے سے سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 75 ہزار کی بلند سطح پر پہنچ گئی جبکہ جمعرات کو جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج دوپہر تک برقرار رہیں گے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات 21 مئی 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 75 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں 4 ہزار 287 روپے اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 7 ہزار 546 روپے ہو گئی۔ جبکہ 22 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 930 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 73 ہزار 597 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔ دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 60 روپے بڑھ کر 8 ہزار 34 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام چاندی 51 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 887 روپے پر پہنچ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 50 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 530 ڈالرز کا ہو گیا۔ اسی طرح چاندی کی عالمی قیمت میں 0.60 ڈالر اضافہ ہوا.جس کے بعد نئی قیمت 75.50 ڈالرز کی سطح پر آ گئی۔
