سینیٹ ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن نے اہم ہدایات جاری کردیں

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبہ پنجاب کی سینیٹ نشست پر کل ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا جائے گا، مذکورہ نشست سینیٹ رکن ساجد میر کی وفات کے بعد خالی ہوئی۔
سینیٹ ضمنی انتخاب کیلئے پنجاب اسمبلی ہال کو بطور پولنگ سٹیشن متعین کر دیا گیا، صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب بطور ریٹرننگ افسر فرائض سر انجام دیں گے۔ سینیٹ ضمنی انتخاب کیلئے اراکینِ صوبائی اسمبلی پنجاب اپنا حق رائے دہی استعمال کرینگے، تمام اراکین پنجاب اسمبلی اپنا اسمبلی کارڈ ووٹنگ کیلئے ہمراہ لائیں گے، پولنگ کا عمل صبح 9 سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *