صاف پانی آئی ٹی لیب لیپ ٹاپ سکیم اربوں روپے منظور

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے اجلاس میں 112 ارب روپے کے فنڈز منظور ہوئے اجلاس کی صدارت چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ ڈاکٹر نعیم رؤف نے کی،چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام کے لیے 9 ارب 84 کروڑ روپے منظور کیے گئے ،کالجز میں چیف منسٹر انیشیٹو برائے قیام آئی ٹی لیبز کے لیے 5 ارب 79 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ،پنجاب وائلڈ لائف کنزرویشن اینڈ ہیبیٹل رینویشن پروگرام کے لیے 3 ارب 92 کروڑ روپے منظور کیے گئے ٹیریٹری کیئر ہسپتالوں میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم کے لیے 3 ارب 82 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ،پنجاب کے مختلف BHUs, RHCs, اور MCH وغیرہ کی تعمیر و مرمت کے لیے 32 ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری ہوئی ۔ چیف منسٹر صاف پانی پروگرام کے مختلف منصوبوں کے لیے 46 ارب روپے منظور ہوئے ،نیشنل ہیلتھ سپورٹ پروگرام کے لیے2 ارب 17 کروڑ روپے منظور کیے گئے ، کالا شاہ کاکو میں جوڈیشل اکیڈمی لاہور (فیز ٹو) کے لیے 5 ارب 63 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ، فنڈز کی منظوری صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی کے 24 ویں اجلاس میں دی گئی ۔ سیکرٹری پی اینڈ ڈی بورڈ رفاقت علی ممبران پی این ڈی بورڈ اور متعلقہ سیکٹرز کے افسران بھی اجلاس میں شریک ہوئے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *