صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے۔مورو میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جب بھارت کے جہاز گرائے تو ان کی عقل ٹھکانے آگئی،بھارت کو ایک ہفتے کی جنگ میں سبق سکھایا۔انھوں نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو میڈیا پر نہیں دکھایا جاتا، بھارتی حکومت سوچنے سمجھنے کی صلاحیت سے محروم ہے۔صدر آصف علی زرداری نے مزید کہا کہ ہم سب مل کر اسٹیبلشمنٹ کے ہاتھ مضبوط کریں گے اور ملک کو بھی مضبوط بنائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *